بھٹکل:05؍مئی(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کنٹن مینٹ زور قرار دینے کے بعد لاک ڈاؤن کی ایک مضحکہ خیز تصویر شرالی میں دیکھنے کو ملی ، جہاں پنچایت انتظامیہ نے عوام کی اشد ضروریات غذائی اجناس وغیرہ کی دکانوں کو دوپہر ایک بجے تک کھلا رکھنے کی سہولت دی ہے مگر شراب کی دکانوں کو تین بجے تک کھلا رکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جس سے عوامی سطح پر سخت اعتراض جتایاجارہاہے۔عوامی سطح پر سوال اٹھایا جارہاہے کہ عوام کے لئے روزمرہ کی چیزیں اہم اور ضروری ہیں یا شراب ؟۔
شراب کے لئے ٹوٹ پڑے لوگ :صبح سویرے سے ہی پاس پڑوس کے مضافات، دیہات وغیرہ سے لوگ شرالی کے وائن شاپ کے سامنے کھڑے ہوئے تو قطار شاہراہ تک پہنچ گئی تھی۔ مرڈیشور میں بھی شراب کے لئے عوام ٹوٹ پڑنے لگے تو ایک لمبی قطار لگ گئی ۔ ہاں ، کروناوائرس کے لئے ضروری کئے گئے ماسک نے شرابیوں کے چہروں کو چھپا لیا تھا جس کا کئی لوگوں نے فائدہ اٹھایا کافی لوگ کئی ساری شراب کی بوتلیں تھیلی میں اتارتے ہوئے دیکھے گئے۔ خریدنے والوں میں صرف عوام ہی نہیں بلکہ مختلف محکمہ جات کاعملہ بھی شامل تھا۔